اداکارہ عائشہ عمر کاکہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ شادی کرنے کیلئے تیار ہیں اور وہ اب ماں بننا چاہتی ہیں ’میں شادی کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں اب ماں بننا چاہتی ہوں، پچھلے تین چار سال کے دوران اپنے آپ کو بُری صورتحال سے نکال لیا ہے،ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پہلے وہ ماں بننے سے گھبراتی تھیں کیونکہ میرا اپنا بچپن بہت بُرا گزرا ہے اس کے علاوہ لوگ جب کہتے تھے کہ اب دنیا میں مزید بچے پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے تو میں گھبراتی تھی اورہ ’میں نے سوچ لیا تھا کہ شادی کے بعد میں بچہ گود لے لوں گی، میں اب بھی بچہ گود لینا چاہتی ہوں لیکن میں خود بھی ماں بننا چاہتی ہوں۔عائشہ عمر نے جیون ساتھی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسا جیون ساتھی چاہیے جس پر وہ مکمل بھروسہ کرسکیں اور ایماندار ہو، میری امی ہمیشہ چاہتی تھیں کہ ان کی کسی پاکستان مرد کے بجائے کسی ترکش یا یورپی مرد سے شادی ہو۔ ’میری والدہ صرف 30 برس کی تھیں جب والد کا انتقال ہوگیا، انہوں نے اپنی زندگی اکیلے مرد بن کر گزاری ہے، بہت سارے چیلنجز کا سامنا کیا، والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ میں پاکستان میں کام کروں، میں نے یہاں کام کرنے کیلئے بہت اصرار کیا۔‘