اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ مجھے شادی کا بہت شوق ہے، چاہتی ہوں ایک دن میں اپنے میاں کی بیوی بنوں، دعاؤں کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی زندگی، کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ دن میں ایک بار ضرور روتی ہیں؟ جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا پہلے ہوتا تھا لیکن اب نہیں روتی، کچھ چیزیں انسان کے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، مجھے ہر چھوٹی سی چھوٹی بات پر رونا آجاتا تھا، میں بہت خوش مزاج لڑکی ہوں لیکن مجھے رونے میں چند منٹ لگتے ہیں۔حمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا اور اب 34 سال کی ہوں، بہت چھوٹی عمر سے مسلسل کام کرنے کے دوران مجھے اپنے بارے میں جاننے کا موقع نہیں ملا، کام کے دوران احساس نہیں ہوا لیکن میں شدید ڈپریشن میں جا چکی تھی۔