ڈرامہ سیریل “دیار دل ” کا معاوضہ نہ ملنے پر میکال ذوالفقار پروڈیوسر سے خفا ہوگئے جس کا انہوں نے صاف الفاظ میں اظہار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کےمطابق ‘دیار دل’ کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی سراہا گیا اور حال ہی میں اسے دوبارہ نشر کرنے پر شائقین خوش دکھائی دئیے۔ میکال ذوالفقار نے 17 مارچ کو انسٹاگرام سٹوری میں ڈرامے کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ ‘دیار دل’ کو متعدد بار دوبارہ چلائے جانے کے باوجود ڈرامے کو کامیاب بنانے والے افراد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔

Facebook Comments