sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

سنسرشپ کی ضرورت نہیں، فواد چودھری۔۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 2019 میں کسی کو سنسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خیالوں کی لڑائیاں سنسر شپ سے ختم نہیں ہوتیں۔ میرے حوالے سے میمز بننا بند ہونے پر کوئی تشویش نہیں ہے۔اردو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ وہ ذاتی طور سمجھتے ہیں کہ مریم نواز کو میڈیا پر سینسر کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیاست کا مقابلہ بہتر سیاست سے ہی ہوسکتا ہے، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ 2019 میں سنسرشپ کر کے معاملات چلا لیں گے وہ پچھلی دنیا میں رہتے ہیں۔ سنسر شپ ایک مرتا ہوا تصور ہے اب فائیو جی آرہا ہے اس کے بعد آپ کی کیا اہمیت رہ جائے گی خیالوں کی لڑائیاں سنسر شپ سے ختم نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سنسر شپ کے ذریعے مافیاز کو روکا جاتا ہے جیسے الطاف حسین کو بلیک آﺅٹ کیا ہے یا نفرت پر مبنی مواد کو روکا جاتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں