sahafio ke tweets kon delete karata tha

سینئر صحافی بینک فراڈ سے بچ نکلے۔۔

پاکستان میں جب سے موبائل آیا ہے تب سے ہی فراڈ کا سلسلہ بھی جاری ہے، کبھی اس قوم کو ’ صبا ایزی لوڈ‘ والی نے لوٹا تو کبھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر سادہ لوح لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے مارے گئے، پاک فوج کے نام پر بھی پاکستانیوں کو چونا لگتا رہا اور اب بینک اکاﺅنٹس کی معلومات لے کر انہیں خالی کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ایسا ہی ایک میسج صحافی رﺅف کلاسرا کو بھی آیا جنہوں نے میسج بھیجنے والے فراڈیے کو ایسا جواب دے دیا کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے۔رﺅف کلاسرا نے خود کو موصول ہونے والے ٹیکسٹ میسج کا سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ میسج آیا تھا۔ میسج میں کہا گیا تھا کہ رﺅف کلاسرا کے HBL بینک اکاﺅنٹ میں ان کی تاریخ پیدائش غلط لکھی گئی ہے جس کو درست کرانا ہوگا بصورت دیگر ان کا اکاﺅنٹ بند کردیا جائے گا۔ اس میسج کے ساتھ ایک لنک بھی دیا گیا تھا جو یقینا موبائل ہیک کرنے کیلئے ہوگا۔رﺅف کلاسرا نے اس میسج کے جواب میں فراڈیے کو لکھا کہ وہ ان کی جگہ اپنی تاریخ پیدائش لکھ دے کیا فرق پڑتا ہے۔ ’ ویسے جتنی محنت فراڈ کرنے پر کر رہے ہو اگر اتنی محنت اپنے کیریئر پر کرلیتے تو آج یہ کام نہ کرنے پڑتے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں