کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سینئر صحافی اور دھرتی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز نصیرگوپانگ اور سینئر صحافی زوہیب کاکا پر مسلح افراد نے اچانک حملہ کردیا۔۔مسلح افراد نے صحافیوں کی کار کو نشانہ بنایا۔۔گولی چلانے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکین موقع پر پہنچ گئے اور بیچ بچاؤ کرایا۔۔نصیر گوپانگ اور ذوہیب کاکا پر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔۔سی سی ٹی وی میں حملہ آور واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے، مسلح شخص گاڑی پر گولی چلانے کی کوشش کر رہا ہےصحافی برادری نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور سندھ پولیس کے سربراہ سے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے)دستورکے صدر سیدراشد عزیز، سیکرٹری موسی کلیم اور دیگرعہدیداران نے دھرتی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز نصیرگوپانگ اور سینئر صحافی زوہیب کاکا پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جاری بیان میں کے یوجے کے عہدیداروں نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور ان کے لیے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کٹھن بنائی جارہی ہے ۔دھرتی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز نصیرگوپانگ اور سینئر صحافی زوہیب کاکا پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے صحافیوں پر حملہ شرمناک اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔حکومت کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں ۔کے یوجے کے عہدیداروں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ڈی جی سندھ رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس سے صحافیوں پر حملے میں ملوث عناصر کوگرفتار کرکے قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیاہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)