سندھ میڈیا فورم کی جانب سے سینئر صحافیوں کی تقریب پذیرائی منعقد کی گئی جس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔ تقریب میں مظہر عباس،جی ایم جمالی، فاضل جمیلی، مجید عباسی، اے ایچ خانزادہ، رشید میمن،شبیر غوری اور جاوید چوہدری کی صحافتی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ محمد سلیم خان، انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپیئن بلال آفریدی، ایڈمنسٹریٹر فشرمینز کواپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ زاہد ابراہیم بھٹی بھی شریک تھے ۔تقریب کی صدارت فورم کے صدر معین اللہ شاہ نے کی ، فورم کے جنرل سکریٹری صدیق چوہدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ۔۔زندگی میں خدمات کا اعتراف ایک اچھی روایت ہے، یہاں بیٹھے ہوئے تمام صحافیوں سے ذاتی تعلق ہے، مشکل ترین حالات میں فرائض انجام دینے پر صحافی خراج تحسین کے مستحق ہیں ،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ۔۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے ، سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے اسکولوں میں بچوں کو مفت ناشتہ کی فراہمی شروع کر رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں 12000 طلبہ و طالبات کو ناشتہ دیں گے، آئی ٹی کورسز کا دائرہ کار بھی بڑھانے جارہے ہیں ، یہ کورسز جلد حیدر آباد اور سکھر میں شروع کئے جائیں گے ، اس موقع پر مہمانوں کو یادگاری شیلڈ اور اجرک پیش کی گئیں۔