senior sahafi taseer mustafa ki yaad mein reference ka ineqad

سینئر صحافی تاثیر مصطفیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔۔

لاہور پریس کلب کے لائف ممبر سینئر صحافی مرحوم تاثیر مصطفیٰ کی پہلی برسی کے موقع پر لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیاجس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، نائب صدرامجد عثمانی، سیکرٹری زاہدعابد، سینئر صحافی سعید آسی،عابد تہامی، بخت گیر چودھری،سیدشعیب الدین ،حامد ریاض ڈوگر ،اعظم چودھری، معین اظہر، راجہ ریاض، میاں عابد،بابر ڈوگر، رانا عظیم ، صابر اعوان ، محمد رحمان بھٹہ ،عامر مرزا، طارق جمال اور احسان بھٹی سمیت صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرمرحوم کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مرحوم تاثیر مصطفیٰ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی اصول پسندی، دیانتداری اورحق گوئی پرخراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین کا کہناتھاکہ مرحوم نے ہمیشہ حق بات کہی اوراپنے اصولی موقف پرڈٹے رہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ مرحوم تاثیرمصطفی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں