senior sahafi tahir siddiqui ke aezaz mein kuj ki taqreeb

سینئر صحافی طاہر صدیقی کے اعزاز میں کے یو جے کی تقریب

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن اور سابق جوائنٹ سیکریٹری طاہر صدیقی کے مسلسل چوتھی بار کمشنر کراچی میراتھن جیتنے پر کے یو جے کی جانب سے ان کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں کے یو جے کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی کے یو جے کے سالانہ انتخابات کے بعد نومنتخب مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس کے بعد طاہر صدیقی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کے یو جے سابق صدر شاہد اقبال اور سابق سینئر نائب صدر اعجاز شیخ اور سابق جوائنٹ سیکریٹری یونس آفریدی بھی موجود تھے طاہر صدیقی کو ان کی کامیابی پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جیت اپنی صحافی برادری کے نام کی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلسل چوتھی بار میراتھن میں شرکت کیلئے میرے صحافی ساتھیوں نے میری زبردست حوصلہ افزائی کی میری صحافی برادری کو یقین تھا کہ میں اس سال بھی میراتھن میں کامیاب ہوجاؤں گا کراچی پریس کلب ہو یا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پروگرامز میں ملنے والے ساتھی، سب مجھ سے چاہتے تھے کہ میں میراتھن میں حصہ لوں اور اسی چیز نے مجھے حوصلہ دیا اور میں کامیاب ہوا اس موقع پر کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا کا کہنا تھا کہ طاہر صدیقی کی کامیابی پوری صحافی برادری کی کامیابی ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ ہمارا ایک ساتھی مسلسل چوتھے سال بھی کمشنر کراچی میراتھن جیتنے میں کامیاب رہا یہ ایک صحتمندانہ سرگرمی ہے اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی کوشش ہوگی کہ اگلے سال میراتھن میں مزید صحافی شرکت کریں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں