روزنامہ دنیا کراچی کے اسپورٹس رپورٹر طارق حسین کے والد سینئر صحافی منظور حسین کو گزشتہ روز بعد نماز عصر سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔وہ منگل کی صبح 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الفلاح پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی،کے یوجے کے صدر اعجاز احمد، سجاس کے صدر آصف خان،سیکریٹری اصغر عظیم،نائب صدر منصور علی بیگ ، سینئر صحافیوں فہیم صدیقی ،حسن عباس، عابد حسین،شاہ زیب بیگ کے علاوہ افسر تعلقات عامہ ساؤتھ آصف عظیم، گورنر سندھ کے سابق پریس سیکریٹری وجاہت حسین ،پی ٹی سی ایل کے پی آر او محمد سلیم ،میڈیا کنسلٹنٹ نوید احمد،شیراز احمد،فیصل مشتاق اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی بدھ کو (آج)بعد نماز ظہر مرحوم کی رہائش گاہ (واقع خالد بن ولید روڈ بالمقابل چیز اپ ،متصل میزان بینک) میں ہوگی۔

سینئر صحافی سپردخاک، رسم قل آج ہوگی۔۔
Facebook Comments