shoaib jutt ne ghair ikhlaqi harkat ki

سینئر صحافی شارق مہر کے چھوٹے بھائی سپردخاک

اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شارق مہر کے چھوٹے بھائی اور سابق یوسی ناظم لیاقت آباد زاہد مہر کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد گلشن اقبال بلاک نمبر 6 میں ادا کی گئی جبکہ انہیں عیسی نگری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،نماز سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ دیپ کے رہنماوں ، صحافتی تنظیموں اور مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی،دپپ کے رہنماوں ذاکر اعوان ،ساحر بلوچ، عبدالرحمان بیگ،فرید جٹ،فائق نواز،علی عمران جونیئر،محمد مبشر، پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم ،جنرل سیکریٹری جی ایم جمالی اور کے یو جے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی ،حسن عباس اور دیگر رہنماوں کی جانب شارق مہر کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ عزوجل انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے آمین۔۔دریں اثنا سینر صحافی اور سابق صدر کراچی پریس کلب طاہر حسن خان کی والدہ منگل کے روز انتقال کر گئیں ۔ ان کی تدفین مقامی قبرستان میں ادا کر دی گی۔ سوئم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ میں ھو گا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں