senior sahafi se karachi police ka narawa salook

سینئر صحافیوں سے کراچی پولیس کا ناروا سلوک۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامد الرحمان، سیکریٹری سید نبیل اختر اور اراکین مجلس عاملہ نے الاقصیٰ ملین مارچ کی کوریج  سے واپس آنے والے صحافیوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی بدتمیزی اور ناروا سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر صحافی نعمت خان اور شمس کیریو غزہ کی حمایت میں الاقصیٰ ملین مارچ سے واپس آ رہے تھے اور ان کی گاڑی میں فلسطینی مفلر موجود تھا۔ پولیس نے اس مفلر کی بنیاد پر ان کی گاڑی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا گیا، حالانکہ دونوں صحافیوں نے اپنا صحافتی تعارف بھی کرایا۔ڈی آئی جی ساوتھ سے رابطہ کرنے کے باوجود متعلقہ پولیس افسر نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی اور مزید بدتمیزی جاری رکھی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر حامد الرحمان، سیکریٹری سید نبیل اختر اور گورننگ باڈی کے اراکین کی جانب سے اس واقعے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ ایک انسپکٹر لیول کا افسر اعلیٰ حکام کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسا رویہ اپنا جس سے پولیس کی بھی بدنامی ہوئی اور سینئر صحافیوں کی تذلیل کی گئی۔ رہنمائوں نے کہاکہ ایک فلسطینی مفلر کی وجہ سے ریڈ زون میں داخلے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ایک ایسے موقع پر جب پاکستانی حکومت کی جانب سے 7 اکتوبر کو غزہ سے اظہار یک جہتی کا اعلان کر رکھا ہے۔رہنمائوں نے مذکورہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں