کراچی پولیس کے بلند بانگ دعوں کے باوجود شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ۔کورنگی کے علاقے مہران ٹان میں مسلح ملزمان کراچی پریس کلب کے ممبراور سینئر صحافی عبید ناریجو اور ان کی فیملی سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹان میں سینئر صحافی کراچی پریس کلب کے ممبر عبید ناریجو اپنی فیملی کے ساتھ بچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ملزمان نے ان کو اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی تاہم ان کے نہ روکنے پرملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا۔ملزمان نے عبید ناریجو اور ان کی فیملی سے نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، فیملی سے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔لوٹے گئے سامان کی مالیت 14لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ۔واقعہ کی رپورٹ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں کرادی گئی ہے ۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے کراچی پریس کلب کے رکن عبید ناریجو اور ان کی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے کسی بھی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے۔پولیس اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ملزمان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔کراچی پریس کلب نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز ،سیکرٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کی جانب سے سینیئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن عبید ناریجو اور ان کی فیملی کے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔شہر قائد میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزکو روکنے کے کسی بھی قسم کے اقدامات نظر نہیں آتے۔پولیس اور حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات نہ کرنے کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو رہے ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں کو ملزمان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے وزیر اعلی سندھ،آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ عبید ناریجو اپنی فیملی کے ساتھ بچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے کہ ملزمان نے ان کو اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی تاہم ان کے نہ روکنے گاڑی پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوگیا۔ملزمان عبید ناریجو اور ان کی فیملی سے نقدی، موبائل فون، لیپ ٹاپ، فیملی سے سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
