لاہور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی افتخار احمد نے سماء جوائن کر لیا، اسپیشل اسائنمنٹس اور سماء الیکشن سیل کی سربراہی کریں گے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ افتخار احمد بطور تجزیہ کار عائشہ بخش کے پروگرام اسٹریٹ ٹالک ودھ عائشہ بخش میں بھی شرکت کیا کریں گے جس کے پینل میں پہلے ہی سینئر صحافی ابصار عالم، ایثار رانا جیسے سینئر صحافی موجود ہیں۔ پپو کے مطابق افتخار احمد کا شمار پی ٹی آئی کے مخالفین میں ہوتا ہے اور سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان بھی کسی زمانے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کافی قریب تھے لیکن اب وہ بھی مخالف ہوچکے ہیں، سما ٹی وی کی پالیسی بھی پہلے پی ٹی آئی کے حق میں ہوتی تھی لیکن اب ایڈیٹوریل پالیسی تبدیل ہونے کے بعد پی ٹی آئی مخالف ہوچکی ہے۔
Facebook Comments