senior sahafi press council ke aik bar phir member muqarrar

سینئر صحافی پریس کونسل کے ایک بار پھر ممبر مقرر۔۔

 حکومت نے سینیئر صحافی فقیر محمد بچل لغاری کو ایک بار پھر تین سال کے لیئے پریس کونسل آف پاکستان کا ممبر مقرر کیا ہے،جس کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،محمد بچل لغاری کی نامزدگی پی ایف یو جے اورکے یو جےنے کی تھی۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے رکن کے یو جے اور سینیئر صحافی محمد بچل لغاری کوپریس کونسل آف پاکستان کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کی ہے،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر،اعجازاحمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے بچل لغاری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بچل لغاری پریس کونسل میں کے یو جے اور پی ایف یو جے کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔ وفاقی حکومت کی پریس کونسل میں صحافیوں کے حقوق کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں