92 akhbaar ki bandish jabri bartarfio par sahafati tanzeemo ka shadeed ahtejaaj

سینئر صحافی پر تشدد کرنے والے ملزم پکڑا گیا۔۔

نائنٹی ٹو نیوز کے رپورٹر اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما فیاض یونس کو کراچی کے علاقے گلشن ھدید میں نامعلوم افراد نے اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بہنوئی کو اسپتال لے کر جارہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، نامعلوم حملہ آوروں نے راستہ مانگنے کے لئے ہارن دینے پر صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع اسٹیل ٹاؤن پولیس کو کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیاض یونس پر حملہ کرنے اور تشدد میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سینئر صحافی فیاض یونس پر تشدد کی صحافتی تنظیموں نے  شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستارنے فیاض یونس پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں