پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال سیکرٹری جنرل شاہد علی سینئر نائب صدر ناصر شیخ نائب صدر توصیف احمد مرکزی پریس سیکرٹری عبد الرزاق چشتی مظہر اقبال دیگر نے سرگودھا کے سینئر صحافی مہر ساجد شاکر پر قاتلانہ حملہ کیے جانے اور انہوں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مہر ساجد شاکر پر قاتلانہ حملہ کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے انہوں نے کہا کہ مہر ساجد پر حملہ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جب وہ اپنے اسکول چھوڑ کر گھر جارہے تھے تو ان پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی برسات کردی گئی انہوں نے کہا کہ اس طرح کا بزدلانہ حملہ سرگودھا کی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے یہ حملہ مہر ساجد پر پی نہیں بلکہ پوری صحافت پر ہی حملہ ہے پاکستان میں اب صحافی غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ہیں ایک طرف حکمران پیکا ایکٹ جیسے کالے قوانین کا نفاذ کرکے صحافیوں کی آزادی صلب کررہے ہیں اور دوسری جانب دہشتگرد بدماش اور شر پسندوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ آزادانہ طور پر جب چاہیں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنائیں۔۔

سینئر صحافی پر قاتلانہ حملہ،تشددکاشکار۔۔
Facebook Comments