senior sahafi par pistol tannay wal mulzim giraftar

سینئر صحافی پر پستول تاننے والا ملزم گرفتار۔۔۔

سینئر صحافی اور سماکراچی کے رپورٹر نوید کمال پر پستول نکالنے والا ملزم گلشن پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے گلشن چورنگی پر معمولی تنازع پر نامعلوم شخص نے سما کے رپورٹر نوید کمال پر پستول تان لیا۔۔نا معلوم شخص نے پستول نکال کر کہا میں تمہیں گولی مار دوں گا۔۔نوید کمال کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کو چیک اپ کرانے اسپتال لے جارہے تھے، جب کہ نامعلوم کارسوار جلدبازی میں یوٹرن لینا چاہ رہا تھا، میں نے کہا اگر آپ کو یوٹرن لینا ہے تو آگے سے لو۔۔ جس پر کارسوار طیش میں آگیا اور پستول نکال لی۔۔نامعلوم ملزم نے جان سے مارنے کی نیت سے فائر مارے اور گلشن چورنگی کی جانب فرار ہو گیا، نویدکمال کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد گھبرا گئے جن کو دستگیر میں کارڈیو اسپتال لے کر گیا، اسپتال سے فارغ ہوکر تھانے میں مقدمہ درج کرادیا۔۔دوسری جانب کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کرائم رپورٹرز کے ساتھ ہونے والے پرتشدد وا خطرناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر نوید کمال کے ساتھ بروز جمعہ ایک خطرناک واقعہ پیش آیا۔ سماء ٹی وی سے وابستہ کرائم رپورٹر نوید کمال اپنے والد کو سخت علالت کی حالت میں اسپتال لیجارہے تھے، کہ اسی دوران گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں رانگ وے کی سمت میں آنے والے نامعلوم شخص نے نوید کمال کے ساتھ پہلے تو بدتمیزی اور تلخ کلامی کی اور اس کے بعد اسلحہ دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔مزکورہ واقعہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوران کرائم رپورٹرز کے ساتھ پیش آنے والا دوسرا سنگین واقعہ ہے، اس سے قبل کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے موجودہ جنرل سیکریٹری ندیم احمد کو کارساز روڈ پر واقع 92 نیوز کے دفتر کے باہر نامعلوم حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا تھا۔ اس دلخراش واقعے میں ملوث دہشتگرد کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بھی تاحال پولیس گرفتار کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے، ایسے جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے پولیس کی رٹ کو یک بعد دیگرِ چیلنج کیۓ جانے سے پولیس کی مجموعی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اس طرح کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ کرائم رپورٹرز کی حفاظت کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں۔کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کی صورت میں بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں