لبرا کے رکن سینیئر صحافی اصغر عظیم پر لانڈھی کے کونسلر کے تشدد اور جھگڑے کی لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے شدید مزمت کی ہے ۔ اور مطالبہ کیا ہے کہ صحافی پر تشدد کرنے والے کونسلر سے استعفیٰ لیا جائے۔۔ لبرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ۔۔بلدیہ لانڈھی ٹاؤن کی تقریب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اور ٹاؤن چیئرمین جمیل خان کی موجودگی میں سینیئر صحافی اور مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر اصغر عظیم اور کیمرا مین پر بد ترین تشدد اور بد تمیزی قابل افسوس ہے ۔ لبرا کے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی ، صدر تنویر سید ،جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ، سمیت پوری کابینہ اور صحافتی برادری میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ لانڈھی ٹاؤن کی جانب سے پھولوں کی نمائش کے افتتاح اور یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام کے ٹیسٹ لیے جانے کے موقع پر اصغر عظیم اپنے چینل کی کوریج کے لیے پہنچے تھے ۔ اصغر اور موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ اس دوران لانڈھی یو سی نمبر 3 کے کونسلر فہد رضوان نے اصغر عظیم سے بد کلامی کی اور جب اصغر نے انہیں بتایا کہ میں جرنلسٹ ہوں اور اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائگی کے لیے آیا ہوں ۔ اتنا سنننا تھا کہ فہد نامی کونسلر نے حملہ کردیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زدوکوب کیا ۔ اس کی شکایت جب اسٹیج پر موجود حافظ نعیم سے کی گئی تو انہوں نے اپنے کونسلر کو بلانے کے بجائے ٹاؤن چیئرمین جمیل خان سے کہا کہ آپ زرا یہ مسئلہ دیکھیں ۔ عبد الجمیل نے بجائے مسئلہ حل کرنے کے اصغر کو اسی وقت کہہ دیا کہ آپ نے کوئی حرکت کی ہوگی اور پروٹوکول توڑا ہوگا ۔ لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن اس واقعے کی شدید مزمت کرتی ہے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اس واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور مذکورہ کونسلر سے استعفیٰ لیں ۔ اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو صحافی پر امن احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
سینئر صحافی پر جماعت اسلامی کےکونسلر کا تشدد
Facebook Comments