لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئرنائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور روزنامہ اوصاف کے سب ایڈیٹر حاجی محمد نعیم کودو نامعلوم افراد کی جانب سے جان لیوا حملے کی شدید مذ مت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دونامعلوم افراد اسلحے سے لیس موٹرسائیکل پر پیچھے سے آئے اور فائرنگ شروع کر دی،صحافی نے بڑی مشکل سے گھر کے اندر بھاگ کر اپنی جان بچائی اور ان کے گھر کے مین گیٹ پر بھی فائر کیے گئے ۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت و اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاشرے میں نقص امن پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور سینئر صحافی حاجی محمد نعیم پرہو نے والے قاتلانہ حملے میں ملوث تمام افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ا ن کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
سینئر صحافی پر فائرنگ،بال بال بچ گئے۔۔
Facebook Comments