پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے جنرل سیکریٹری کو دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکا بیان میں صدر پی ایف یو جے اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے سینئر صحافی اور کالم نگار آصف علی بھٹی کو دھمکی آمیز پیغامات، فون کالز اور ای میل پیغامات پر حکام کو تحقیقات کا مشورہ دیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Facebook Comments