jasarat ka karkoon se loot maar

سینئرصحافی و اینکرپرسن کو لوٹ لیاگیا۔۔

کراچی کے سینئر صحافی اور میٹرو ون نیوزچینل کے اینکرپرسن اخترشاہین رند کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اینکر پرسن نجی نیوز چینل اختر شاہین رند کو لوٹ لیا گیا۔۔ اختر شاہین رند اپنی فیملی کے ہمراہ گلشن معمار احسن آباد چوکی کے قریب سے گزررہے تھے۔۔اختر شاہین سے ان کی کلٹس کار،تین عدد موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی گئی۔۔ اختر شاہین کی اہلیہ و بچوں کو روڈ پر ہی کارسے نکال کر ڈاکو کار بھی ساتھ لے گئے۔۔اختر شاہین رند کا کہنا ہے کہ پولیس مدد گار 15کو 20 منٹ پہلے کال کی ابھی تک پولیس نہیں پہنچی، تین مسلح افراد دو موٹرسائیکل پر سوار تھے جو اس واردات کو مکمل کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہوگئے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں