khatoon anchor apni nishist par kaarkoon ka kaghzaat jama karadiye

سینئر صحافی و اینکرپرسن جگنومحسن کیلئے اعزاز۔۔

سینئر صحافی و اینکرپرسن اورعالمی سماجی رہنما جگنو محسن برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی پیٹرن شپ میں قائم اوورسیز کے سب سے بڑے ادارے بڑٹش ایشین ٹرسٹس پاکستان ایڈوائزری کونسل کی رکن منتخب،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کونسل کے ارکان ٹرسٹس کے اربوں روپے کے فنڈز فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، ارکان میں پاکستان،انڈیا اور بنگلہ دیش کے دولتمند ترین افراد شامل ہیں، کونسل کے فیصلوں کے مطابق مختلف ممالک میں ایسے فلاحی کام ہوتے ہیں جن میں غریب اور متوسط طبقات کے بچوں کے لئے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم،صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی ودیگر فلاحی منصوبے شامل ہیں، ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت میں جگنو محسن نے کہا کہ یہ پاکستان،ضلع اوکاڑہ،میرے حلقہ انتخاب کے لئے ایک منفرد اعزاز ہے، عام آدمی کے لئے فلاحی کام کر کے جو دلی تسکین حاصل ہوتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں