senior sahafi noon league lahore ka secretary ittelaat muqarrar

سینئر صحافی ن لیگ لاہور کا سیکرٹری اطلاعات مقرر۔۔

سینئر صحافی سید فریاد گیلانی کو پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لاہور کے صدر میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان نے سینئر صحافی سید فریاد گیلانی کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن مسلم لیگ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران دیا سید فریاد گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن کا سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ کی سینئر قیادت بالخصوص صدر لاہور ڈویژن میاں وحید احمد اور جنرل سیکرٹری ندیم پہلوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بخوبی احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان مسلم لیگ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں