سینئر صحافی اور کالم نویس سہیل وڑائچ نے روزنامہ جنگ میں اپنے تازہ کالم نونی بٹ اور خفیہ بھائی میں انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ کو کہہ دیا گیا ہے کہ اپنی مقبولیت کی طرف توجہ دیں، صرف ہم پر بھروسہ نہ کریں، کچھ کام خود بھی کریں۔۔کالم میں اپنے دو کرداروں کے ذریعے سہیل وڑائچ نے بہت سی ایسی باتیں بھی کہہ ڈالی جو عام طور پر سے لوگ کہتے ہوئے ڈرتے ہیں۔۔سہیل وڑائچ اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ن لیگ کو کہا گیا ہے کہ مقبولیت میں آپ کا اور کھلاڑی کا کوئی مقابلہ نہیں ہماری رپورٹس کے مطابق شہروں میں 70 فیصد سے 80فیصد ووٹر کھلاڑی کے ساتھ ہیں، نئے نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد بھی اس کے ساتھ ہے، تحریک انصاف پر سخت پابندیوں کےباوجودابھی بھی خدشہ ہے کہ الیکشن والے دن یہ ووٹرز اگر بڑی تعداد میں نکل آئے تو ساری منصوبہ بندیاں دھری کی دھری رہ جائیں گی، فی الحال اس مسئلے کا کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ گزرے ہوئے ماضی اور آج کے حالات میں بالکل فرق ہے، بزنس مین اور شہروں کی مڈل کلاس آپ کو ووٹ دیتے تھے اب مڈل کلاس اور شہروں کے ووٹر کھلاڑی کے حامی بن چکے ہیں یہ ٹھیک ہے کہ تحریک انصاف کی موثر تنظیم نہیں ہے مگر ان کے پاس متحرک اور موثر سوشل میڈیا ہے وہ اس کے ذریعے سے الیکشن ڈے پر پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔
سینئر صحافی نے نون لیگ کو خبردار کردیا۔۔
Facebook Comments