اپنی خبر غلط ہونے پر سینئر صحافی اور یوٹیوبراسداللہ خان نے’معافی‘ مانگ لی ۔معروف صحافی منصور علی خان نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ ’ اسداللہ خان نے اپنے ایک ولاگ میں ماریہ میمن کو امریکہ بھیجا تھا اور کچھ ایسی کہانی بنائی تھی کہ ماریہ میمن پر دباﺅ ہے ، وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور جب تک حالات نارمل نہیں ہوتے، وہ واپس نہیں آئیں گی ۔اس کہانی کی ماریہ میمن نے تردید کردی اورسوشل میڈیا پر بتایا کہ ’ یہ خبر ٹھیک نہیں، میں اپنی فیملی کیساتھ سالانہ چھٹیوں پر ہوں،اگلے ہفتے سے واپس آجاﺅں گی ‘۔ماریہ کے موقف کے بعد اسد اللہ خان نے بھی اپنا موقف واپس لے لیا اور لکھا کہ ’اگر ایسا ہے تو میں اپنی خبر واپس لیتاہوں، اپنی اصلاح کرتاہوں، معافی ‘۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ان کا ولاگ اس خبر کے فائل ہونے تک یوٹیوب پر موجود ہے۔
Facebook Comments