senior sahafi nasir siddiqui karachi mein supardkhaak

سینئرصحافی ناصرصدیقی کراچی میں سپردخاک۔۔

روزنامہ جسارت کے سینیئر سب ایڈیٹر اور کراچى پريس کلب کے ممبر ناصر صدیقی حرکت قلب بند ہونے کے باعث رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔مرحوم ناصر صدیقی کو بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن، کراچی کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور صحافی دوستوں کے ساتھ جسارت  کے جنرل  مینجر طاہر اکبر و دیگر  بھی موجود تھے  ۔مرحوم کے بڑے بھائی عامر صدیقی نے بتایا کہ ناصر معمول کے مطابق رات دو بجے دفتر جسارت سے واپس آکر کھانا کھایا اور بچوں سے باتیں کرکے سونے کے لیے لیٹ گئے ۔رات 3، ساڑے تین بجے جاگ گئے اور سانس میں تکلیف کی شکایت کی جس پر انہیں اسپتال لے جانے کی تیاری کی جارہی تھی کہ انہوں نے کلمہ پڑھا اور اللہ کو پیارے ہوگئے ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ دوبیٹیاں ایک 17 سالہ بیٹا ایک بھائی  سوگوار  چھوڑا ہے ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں