روزنامہ آفتاب گروپ کے چیف ایڈیٹر ، سینئر صحافی اور اے پی این ایس کے سینئر رہنما ممتاز اے طاہر حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے، ان کی عمر 80برس تھی، ان کی نماز جنازہمیں اہم شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں قبرستان پاک مائی میں سپرخاک کردیا گیا۔ مرحوم کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ،اے پی این ایس اور متعدد سیاسی وسماجی رہنماؤں نے تعزیت کااظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ آفتا ب گروپ کے چیف ایڈیٹر و سینئر صحافی اے پی این ایس کے سینئر رہنما ممتاز اے طاہر حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 80برس تھی ، مرحوم کی نمازجنا ز ہ عسکری 10 سیکٹر ڈی میں ادا کی گئی جس میں ڈائر یکٹر پر یس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلوے بابر، عمر شامی ، عثمان شامی ، جمیل اطہر ، عرفان اطہر ، عمران اطہر ، صفدر علی خان ، ضیا الحق نقشبندی، اطہر علی خان ، بابر میر ، منیر جیلانی ، سجاد بخاری ، غلا م احمد عیسیٰ خان ، پر وفیسر سعید احمد سعیدی ، کر نل اکبر بٹ ودیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نماز جنازہ صوفی گلزار نے پڑھائی دوسری نماز جنازہ شاہی عید گاہ خانیوال روڑ ملتان میں جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں علامہ حامد سعید کاظمی ‘علامہ محمد فاروق خان سعیدی ‘علامہ ڈاکٹر صدیق خان قادری‘ علامہ مفتی عثمان پسروری‘ علامہ قاضی بشیر گولڑوی‘علامہ قاری امان اللہ مہروی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو قبرستان پاک مائی میں سپرد خاک کیا گیا۔ مرحوم ممتاز اے طاہر کے انتقال پر پاکستان کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرحوم روزنامہ افتاب کے گروپ ایڈیٹر اسد ممتاز سیال،ایڈیٹر محسن ممتاز سیال، احسن سیال، فیصل سیال کے والد، روزنامہ آفتاب کے چیف رپورٹر مظہر جاوید سیال کے بڑے ماموں‘عزیز انجم سیال‘محمد یونس شہزاد سیال‘محمد آصف سیال‘ محمد سعید ساجد سیال مرحوم کے بڑے بھائی حاجی محمد اسماعیل سیال اور حاجی محمد رمضان سیال کے برادر نسبتی تھے ۔ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی شعبہ صحافت کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔ پچھلے 50 سال سے خصوصا ًعلاقائی اخبارات کے فروغ اور استحکام کیلئے کام کرنے والی شخصیت کا اس دار فانی سے کوچ کر جانا ریجنل میڈیا کیلئے ایک خلا پیدا کرگیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ممتاز اے طاہر علاقائی صحافت کےفروغ کا ایک بڑا نام تھے۔ان کی وفات ریجنل میڈیا کے لئے بڑا نقصان ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی صدر ناز آفرین سہگل لاکھانی اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے اپنے سینئر رفیق اور پبلشر ممتاز اے طاہر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم علاقائی پریس کے حقوق کے علمبردار تھے۔ اخباری صنعت کیلئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے پچھلی چار دہائیوں کے دوران مسلسل خدمات انجام دیں اور متعدد بار اے پی این ایس کے عہدیدار اور مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
سینئر صحافی ممتازاے طاہر کی لاہور میں تدفین۔۔
Facebook Comments