national press club ke election 17 march ko karane ka faaisla

سینئر صحافی مسعود ملک کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام سینئر صحافی مسعود ملک مرحوم کی تیسری برسی پر نیشنل پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسعود ملک صرف صحافی ہی نہیں بلکہ بڑے انسان تھے۔ جو علم و دانش کے پیکر اور ملکی و عالمی حالات پر عبور رکھنے والے صحافی تھے۔ آسمان صحافت کے درخشندہ ستارے تھے صحافت کیلئے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آج ہر ادارے میں ان کے شاگرد صحافی ہیں۔ نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت پی ایف یوجے کے صدر محمد نواز رضا نے کی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفارق، سابق وفاقی وزیر جے سالک، سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل، نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصرعباس شاہ، جماعت اسلامی کے ایس اے شمسی، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ خلیل، چوہدری ندیم اقبال، سینئر صحافیوں رشید ملک، طارق سمیر، طارق عزیز، مومن مسعود اور دیگر نے خطاب کیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں