senior sahafi ko qatal karne ki dhamkian

سینئر صحافی کو قتل کرنے کی دھمکیاں۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز۔سیکریٹری موسیٰ کلیم اور دیگر عہدیداران کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے رکن اور سینئر صحافی عظمت خان (عظمت علی رحمانی )کو ملنے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور آزادی اظہار رائے کے فلسفے پر عمل پیرا ہے ۔اپنے صحافتی کاموں کی ادائیگی کے دوران عظمت خان کوقتل کی سنگین دھمکیاں دی گئیں ۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ صحافیوں کو دھمکایا جائےاس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عظمت خان کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اور عظمت خان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہری پور میں ہونے والی ایک قتل کی واردات میں ملزمان کی شناخت اور قتل کا پردہ فاش کرنے پر سینئر رپورٹر کو قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ان دھمکیوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو تا جارہاہے ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں