senior sahafi ko jail bhejdia gya

سینئر صحافی کو جیل بھیج دیاگیا۔۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس نے صحافی خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔گزشتہ پیشی پر عدالت نے خالد جمیل کا 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا جس کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ صحافی خالد جمیل کو سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں