راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر رانا کوثر ، نائب صدور ایوب ناصر ، رازق بھٹی ، نوید احمد جوائنٹ سیکرٹریز عارف ملک، اولیس لطیف اور نصیر احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں سنئیر صحافی طاہر نصیر کو دھمکیاں دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے صحافی طاہر نصیر اور ان کے اہل خانہ کے کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروانے اور مسلسل ہراسانی کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ طاہر نصیر اور ان کے اہل خانہ کے کوائف نادرا سے غیر قانونی طور پر جاری کئے جانے کی فی الفور اعلیٰ سطحی تحقیقات کروا کر اس غیر قانونی عمل میں ملوث اہلکاروں اور دیگر افراد کے خلاف قوانین کے مطابق مقدمات قائم کر کے تمام ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے علاوہ ازیں طاہر نصیر اور ان کے اہل خانہ کے خلاف درج جھوٹے مقدمات فوری طور پر خارج کر کے جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کو گرفتار کیا جائے۔