سنیئر صحافی، کالم نگار اور آر آئی یو جے کےسیکرٹری جنرل آصف علی بھٹی کومسلسل دھمکیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں دھمکیوں کی سخت مذمت کی گئی اورملزمان کیخلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرہ کے قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے کی ۔مظاہرے سے دیگر سنیئر صحافیوں نے بھی خطاب کیا مظاہرے سے خطاب میں صدر افضل بٹ نے کہاکہ موجودہ اور ہر دور میں صحافیوں کے خلاف الزامات لگاکر کارروائیاں کی جاتی ہیں لیکن اس میں ملوث افراد کی بیخ کنی نہیں کی جاتی ۔ آئین اور قانون تحت دی گئی آزادی کےتحت اظہار رائے کے حق کا ہر قمیت پر تحفظ کیاجائےگا اور آصف علی بھٹی سمیت اس پیغمبری شعبے سے وابستہ قلم کاروں اور میڈیا پرسنز کےخلاف کسی بھی قسم کی کارروائیاں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائےگا۔
سینئرصحافی کو دھمکیاں، صحافیوں کا احتجاج۔۔
Facebook Comments