sahafi apna ghar or waqar khud kun nai bachate

سینئر صحافی کو چوری ہوئی بائیک کی یاد تڑپانے لگی۔۔

لاہور کے سینئر صحافی اور معروف ٹریڈ یونینسٹ نواز طاہر کو ان کی چوری ہوئی موٹرسائیکل کی یاد تڑپانے لگی، نواز طاہر نے اپنی سوشل ویب سائٹ اکاؤنٹ میں لکھا ہے کہ ۔۔میری لال ہونڈا سی ڈی سیون ٹی موٹرسائیکل نمبر ایس اے بی آٹھ تین آٹھ جو پریس کلب کے باہر فٹ پاتھ سے چرا لی گئی تھی ، اس کے بعد میں بہت خجل ہوا ، بڑی ذلت اٹھائی، پھر ایک دوست نے سرخ رنگ ہی کی نئی ہنڈا موٹرسائیکل سی ڈی سیون ٹی یکم رمضان کو دلائی جس لکا رجسٹریشن نمبر اے کیو یو آٹھ صفر آٹھ دو ، چیسیز نمبر ایچ اے پانچ تین چار آٹھ سات دو اینج نمبر ای ،سات پانچ پانچ تین پانچ پانچ اور اس کی تاریخ خریدار ستائیس مارچ سنہ دو ہزار تےئیس ہے ،میری دعا ہے کہ اگر میری پرانی موٹرسائیکل چرانے والا خود ضرورت کے تحت چلا رہا اور واپس نہیں کرنا چاہتا تو وہ حادثات سے محفوظ رہے موٹرسائیکل سمیت ،،، اور اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ اسے واپس کردینا چاہئے تو میں اسے ان گنت دعائیں دو گا اور واپس ملنے پر موجودہ موٹر سائیکل کا قرضِ حسنہ بھی ادا کرسکوں گا ، جس نیک دل ہمدرد دوست نے نئی موٹرسائیکل خرید کردی ہے میں اس کے ساتھ کیے گئے وعدے کا پابند ہوں اور نام نہین بتا سکتا ، وہ بھی ہمارے جیسا محنت کش ہی ہے ، اس کے رزق میں برکت کی دعا کیجئے گا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں