سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کے اخبار روزنامہ پاکستان کے سابق کرائم رپورٹر کو بالاخر انصاف مل گیا۔۔ اطلاعات کے مطابق میاں رؤف نے مجیب الرحمان شامی کے اخبار روزنامہ پاکستان لاہور میں انیس سال بطور کرائم رپورٹر نوکری کی۔ لیکن جب اسے نکالا گیا تو کسی قسم کے بقایاجات ادا نہیں کئے گئے۔ جس پر میاں رؤف نے عدالت سے رجوع کیا۔۔ اللّٰہ رب العزت نے آج حق کو فتح دیدی ، روزنامہ پاکستان کے مالکان و انتظامیہ کو بالآخر 13 سال بعد گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے ، آئی ٹی این ای سے لیکر سپریم کورٹ تک ہر فورم پہ اخبار انتظامیہ کو منہ کی کھانی پڑی۔۔اخبار انتظامیہ سپریم کورٹ سے بھی اپنے حق میں حکم امتناع نہ لے سکی۔۔ آج عدالت میں اخبار انتظامیہ کی جانب سے میاں رؤف کا اس کے لاکھوں روپے بقایاجات کا چیک ادا کردیاگیا۔۔
Facebook Comments