پی ایف یو جے آر آئی یو جے نیشنل پریس کلب اور ڈان ورکرز یونین کے اشتراک سے 22 دسمبر کو نیشنل پریس کلب میں دوپہر 2 بجے مرحوم محمد ضیاء الدین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا،ریفرنس سے صحافتی تنظیموں کی قیادت سمیت ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن( ایس سی بی اے) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور راولپنڈی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، ایچ آر سی پی، سول سوسائٹی کے نمائندے خطاب کریں گے۔جس میں مرحوم ضیاء الدین کی جمہوریت، آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے، آئین کے تحفظ، انسانی حقوق کے تحفظ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments