pfuj dastoor ka sahafi ke aezaz mein istaqbalia

سینئر صحافی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔۔

یٰسین صابر صرف بڑے صحافی ہی نہیں وہ بڑے انسان اورعلم دوست تھے جوخود ایک ادارہ تھے صحافت کے شعبہ میں آپ کی گراںقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیراہتمام بزرگ صحافی یٰسین صابر کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کی۔ جنگ گروپ کے سینئر صحافی حنیف خالد، حافظ طاہر خلیل، رانا غلام قادر، ایوب ناصر، اسلم خان، بشارت علی سید، طارق سمیر، آر آئی یو جے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ، جنرل سیکرٹری رشید ملک، جوائنٹ سیکرٹری ضرار فرید، پی ایف یوجے ورکرز کی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، خاور نواز راجہ، فرحت فاطمہ، منیبہ افتحار، خالد قریشی، مرزا عبدالقدوس سمیت سینئر صحافیوں اور یاسین صابر کے بھائی اور بھتجیوں نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں