معروف صحافی رفیق آزاد طویل علالت کے بعد ہفتہ کو کراچی کے نجی اسپتال میں وفات پا گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مختلف اسپتالوں میں ایک ماہ سے مستقل زیر علاج رہے لیکن افاقہ نہ ہو سکا- ان کی عمر 55 سال تھی اور انہوں نے پس ماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ اتوار 12 ستمبر بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے عیدگاہ مسجد قیوم آباد اے ایریا میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی جائے گی- رفیق آزاد مستند رپورٹر تھے اور بیس سالہ صحافتی کیریئر میں مختلف اداروں سے منسلک رہے، علالت سے قبل بھی وہ ٹوئنٹی فور نیوزچینل میں خدمات انجام دے رہے تھے۔۔ اطلاعات کے مطابق ٹوئنٹی فور انتظامیہ نے مرحوم رفیق آزاد کے اسپتال کے تمام بل کلیئر کئے، اس کے علاوہ اگست کی سیلری بھی اہل خانہ کو دی تھی۔۔

Facebook Comments