senior sahafi ki behen ke ghar qabza mafia ka qabza

سینئر صحافی کی بہن کے گھر قبضہ مافیا کا قبضہ۔۔

کراچی میں جہان پاکستان اخبار کے سینئیر نیوز ایڈیٹر ناصر شریف بھائی کی بہن کے گھر جمعرات کی  صبح نامعلوم افراد داخل ہوئے اور سرجانی ٹاون میں قائم ان کے گھر پر قبضہ کرلیا۔ناصر شریف بھائی صبح سے پولیس سے مدد مانگ رہے ہیں لیکن پولیس 12ربیع الاول کی تیاریوں کی میٹنگ میں مصروف ہیں۔اب 12 ربیع الاول تک ناصر بھائی دھکے کھاتے رہیں گے۔۔ناصر شریف کراچی یونین آف جرنلٹس کے مرکزی عہدیدار ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت میں ایک عرصہ سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔۔صحافتی تنظیموں کو اس قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ناصر شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیئے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں