senior sahafi khursheed tanweer ke aezaz mein aik sham

سینئرصحافی خورشید تنویر کے اعزاز میں ایک شام۔۔

کراچی پریس کلب کے سابق صدر،سینئر صحافی اور طویل عرصے تک انگریزی صحافت سے وابستہ رہنے والے خورشید تنویر کے اعزاز میں کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ایک شام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر سعید سربازی ،سیکرٹری شعیب احمد ،اے ایچ خانزادہ ،افسر عمران ، شمیم اختر ، اشرف خان، شاہداقبال ،جاوید چوہدری ، امتیاز خان فاران ،خلیل ناصر ،نظام صدیقی ،عابد حسین،جمیل احمد ،خورشید عباسی،جاوید قریشی، لیاقت علی خان، ڈاکٹر عبد الجبار خان، حارث صاحب زادہ خورشید تنویر سمیت خورشید تنویر کے دور طالب علمی کے دوستوں نے بھی شرکت کی اور خورشید تنویر کی صحافتی جدوجہد اور خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیااور ان کے ساتھ گذرے ہوئے لمحات کے حوالے سے خوشگوار واقعات حاضرین سے شیئر کیے۔خورشید تنویر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب نے ایک نئی روایت کاآغاز کیا ہے جس میں سینئر صحافیوں کو ان کی زندگی میں ہی خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر اور اس دوران پیش آنے والے چیدہ چیدہ واقعات سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا ۔صدر کراچی کراچی پریس کلب سعید سربازی نے کہا کہ خورشید تنویر ملکی صحافت کا روشن ستارہ ہیں ۔ شعبہ صحافت میں خورشید تنویر کی خدمات کا سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے ۔ان کی بحیثیت صدر کراچی پریس کلب خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ۔ خورشید تنویر جیسے لوگوں نے صحافت کو اعلی مقام دیا ہے۔انہوں نے ہر دور میں صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے ۔ کراچی پریس کلب نے ہمیشہ مثبت اقدار کو فروغ دیا ہے۔سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ کراچی پریس کلب نے اپنے سینئر ز کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ہم اعتراف کمال کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے، اور دوسرے صحافیوں کیلئے بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے۔خورشید تنویر کے لکھنے کا اپنا ایک انداز ہے جوا نہیں دوسروں صحافیوں سے ممتاز بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید تنویر نے نوجوان صحافیو ں کی ہمیشہ راہنمائی کی ہے ۔ نئی نسل کوخورشید تنویر سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں