پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت کی قیادت میں یونین کے وفد نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی ظہور احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اوران سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل جن میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، میڈیا ملازمین کی چھانٹیوں پر بات چیت کی اس کے علاوہ ان سے سینئر صحافی خالد جمیل کے خلاف کیس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات ظہور احمد نےان گزارشات کو توجہ سے سنا اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وفاقی سیکرٹری ظہور احمد نے کہا کہ میرے دروازے کھلے ہیں میں ہر ایک سے ملاقات کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔پی ایف یو جے ورکرز کے وفد میں یونین کے سینئر رہنمائوں منیب بخاری اور بلال عزت بھی پرویز شوکت کے ہمراہ تھے ۔
Facebook Comments