معروف صحافی ،لاہورپریس کلب کے لائف ممبر ، فیلوشپ آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلی، پیپلز پارٹی کے بانی رکن، سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی خالد چوہدری مرحوم کی رسم قل گزشتہ روز ان کے چھوٹے بھائی ساحر ایسوسی ایٹس کے سی ای او ساحر رشید چوہدری کی رہائش گاہ واقع خیابان امین ہائوسنگ سکیم ڈیفنس روڈ لاہور میں ادا کی گئی جس میں معروف صحافیوں سمیت سیاسی و کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے ساحر رشید چوہدری سے تعزیت کی اور خالد چوہدری کی صحافتی و سیاسی خدمات پرانہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا رسم قل کے دوران خالد چوہدری مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور آخر میں معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر سرفراز اعوان نے اجتماعی دعا کروائی رسم قل میں مجیب الرحمان شامی ، امتیازعالم ، افتخار احمد ، پرویز بشیر ، شاعر بابا نجمی ، ایم این اے رانا مبشر ،پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری منور انجم ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدرعاصم رضا ،مشعل ساحر،احمد مجتبیٰ ،بالاج ساحر ،سینئر صحافی خالد فاروقی ، فراز فاروقی ، فواد بشارت اوردیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
سینئر صحافی خالد چوہدری مرحوم کی رسم قل
Facebook Comments