صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری زاہد عابد، گورننگ باڈی اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حسان احمد کی جانب سے پریس گیلری کمیٹی کے صدر مرحوم اخلاق باجوہ کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیر اعلی مریم نواز شریف، وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری اور ارکان اسمبلی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اظہار تشکر۔۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، ممبران گورننگ باڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی حسان احمد نے مرحوم اخلاق باجوہ کی صحافتی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور مرحوم کے اہلخانہ کی مالی معاونت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو صحافی دوستی کا مظہر قرار دیا۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ اخلاق باجوہ مرحوم کیلئے اٹھائے جانے والے اقدام پر وہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیر اعلی مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔ ارشد انصاری نے کہا کہ اخلاق باجوہ مرحوم کے علاج کے دوران وزیراعلی اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہدبخاری کی ہدایت پر مرحوم کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی گئیں۔صدر ارشد انصاری نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے مرحوم اخلاق باجوہ کےلئے صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور افسران کی 3روزکی تنخواہ فنڈ میں فراہم کرنا قابل ستائش ہے ، ان اقدامات کو بلاشبہ صحافی دوستی کا مظہر قرار دیا جاتا ہے۔ جمعہ کے روز سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس کے آغاز پر پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق باجوہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مرحوم کے انتقال کو بڑا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اخلاق باجوہ مرحوم ایک پیش ور صحافی تھے اور بحثیت صدر پریس گیلری کمیٹی انہوں نے صحافیوں نے حقوق کیلئے مشکل ترین ادوار میں اپنی آواز بلند کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ صحافی برادری کے ساتھ اخلاق باجوہ مرحوم کے انتقال پر اظہار یک جہتی کیلئے صوبائی اسمبلی کے ارکان صوبائی وزراءاور افسران اپنی تین یوم کی تنخواہ سپیکر کی جانب سے قائم کردہ فنڈ میں دیں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اخلاق باجوہ مرحوم جیسے کہنہ مشق صحافی معاشرے میں اپنا خصوصی مقام رکھتے ہیں جن کے ساتھ کھڑا ہونا کسی بھی جمہوری حکومت کیلئے آفتخار کا باعث ہے۔اس سے پہلے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی خصوصی ہدایت پر جنرل سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی حسان احمد، سابق صدر پریس گیلری کمیٹی خواجہ نصیر، پریس گیلری کمیٹی کے سینئر ممبر عدنان شیخ، سابق صدر پریس گیلری کمیٹی افضال طالب اور سابق سیکرٹری عباس نقوی نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی۔ سپیکر نے وفد کو یقین دلایا کہ پنجاب اسمبلی اور انکا دفتر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے معاملے کو اولین ترجیح دیتا ہے۔