senior sahafi ke sath phir chori ki wardaat

سینئر صحافی کے ساتھ پھر چوری کی واردات۔۔

کراچی کے ضلع ملیر کا علاقہ شاہ لطیف ٹاؤن جرائم پیشہ عناصر کی محفوظ پناہ گاہ اور روزگار بن گیا علاقے میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن گئیں اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع سیکٹر بائیس بی کے رہائشی سینئر صحافی راؤ محمد جمیل کی گاڑی سے ایک بار پھر بیٹری چوری کرکے لے گئے راؤ محمد جمیل کے مطابق علی الصبح تقریباً ساڑھے چار بجے وہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے بعد آفس سے اپنی رہائش گاہ پہنچے اور حسب معمول اپنی کار گھر کے سامنے پارک کی بعد ازاں دوپہر 2 بجے پتہ چلا کہ انکی گاڑی کی بیٹری چوری ہو چکی ہے علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن اور خصوصاً سیکڑبائیس بی کا علاقہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے جنت جبکہ مکینوں کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے چند یوم قبل نامعلوم چور سیکڑبائیس بی کے رہائشی ہاشم نیازی کے گھر سے ہزاروں روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چوری کرکے لے گئے مذکورہ سیکڑ میں چوری اور راہزنی کی مسلسل وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے اور لوگ رات 9 بجے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خوف سے گھروں میں محصور ہو جاتے ہیں واضح رہے کہ سینئر صحافی راؤ محمد جمیل کی گاڑی سے حالیہ دنوں میں بیٹری چوری کی یہ دوسری واردات ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں