سینئر صحافی ممبر کراچی پریس کلب، کراچی یونین اف جرنلسٹس اور اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ اردو ڈاکٹر وحید الرحمن یاسر رضوی کے قتل کو اٹھ برس بیت گئے ریاست قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام ہے پولیس نے قتل کی فائل داخل دفتر کر دی جو قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار مقررین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کہا مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان ڈاکٹر ناصر محمود ڈاکٹر سعید عثمانی سہیل سانگی، اکرم خان اور دیگر شامل تھے مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے اساتذہ کا قتل اور مقرمات میں ریاست کی عدم دلچسپی شرمناک ہے حکومت قتل کے محرکات کو جلد از جلد سامنے لائے۔
Facebook Comments