senior sahafi ke khilaaf jhooti fir darj

سینئر صحافی کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج۔۔

سجاول کے سینئر صحافی حافظ سعد اللہ میمن کے خلاف ایک اور جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف صحافی سراپا احتجاج ہیں سجاول کے سینئر صحافی اور نیشنل پریس کلب سجاول کے صدر حافظ سعد اللہ میمن کی جانب سے ضلع بھر میں بدامنی اور منشیات کی کھلے عام فروخت اور ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کے خلاف ایس پی ہٹاؤ سجاول بچاؤ تحریک چلانے کی پاداش میں ایک اور جھوٹی ایف آئی آر زرعی اپنی چوری کرنے کی درج کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد حافظ سعد اللہ میمن نے ہائی کورٹ سندھ سرکٹ بنچ حیدرآباد سے سات روزہ حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔سینئر صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے خلاف دڑو شہر کے صحافیوں، جسقم اور قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے حتجاجی مظاہرہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں