چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایک یوٹیوبر کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی طرف سے رضوان الرحمن رضی نامی صحافی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرایا گیا ہے جو یوٹیوب پر سیاسی ولاگز بھی پوسٹ کرتے ہیں۔پاکستان اور چین کے مابین سونے اورتانبے کی کان سے نکاسی کے منصوبے ’سیندک پراجیکٹ ‘ پر 35کروڑ ڈالر مالیت کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ صحافی کی طرف سے اپنے ایک ولاگ میں اس معاہدے کے حوالے سے چیئرمین صادق سنجرانی، ان کے خاندان اور سنجرانی قبیلے پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔ہتک عزت کے مقدمے میں صادق سنجرانی کی طرف سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صحافی کی طرف سے ان پر، ان کی فیملی اور قبیلے پر جو الزامات عائد کیے گئے، وہ سراسر جھوٹ ہیں اور ان الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ رضوان الرحمن رضی کو بھجوائے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 14دن کے اندر اپنے الزامات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سینئر صحافی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ۔۔
Facebook Comments