کراچی کے سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن منصور درانی کے گھر چوری کی واردات ہوگئی۔ نامعلوم چور سینئر کے گھر کا صفایا کرکے قیمتی اشیا لوٹ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور درانی کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کو صبح آٹھ سے دس بجے کے قریب ان کے گھر میں چوری ہوگئی۔ نامعلوم ملزمان سینئر صحافی کے گھر سے ان کا، ان کی اہلیہ اور بچوں کے پانچ قیمتی موبائل فون اور سینتیس ہزار سے زائد کی نقدی چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سینئر صحافی نے واردات کی اطلاع مقامی تھانے کو کردی ہے۔
Facebook Comments