3 sahafi street crime ka nishana bangye

سینئر صحافی کے بیٹے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز سے کوئی محفوظ نہیں رہا۔ خواتین سے لے کر بچے تک اب لٹیروں کا نشانہ بننے لگے ہیں۔ کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سے بلاک ٹو میں فیروزآباد تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکوؤں نے معروف رپورٹر معراج اختر کے بیٹے کو لوٹ لیا۔ نوجوان حمزہ سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بچت بینک والی گلی میں لوٹا۔۔ اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ویسے تو اس طرح کی وارداتیں پورے شہر میں ہورہی ہیں لیکن فیروز آباد تھانے کی حدود میں ایسی وارداتیں معمول بن گئی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں