بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظوراحمد نے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی حنیف ترین کے صاحبزادے کی کوئٹہ سے گمشدگی پر تشویش کااظہار کیاہے ،بیان میں کہاگیاکہ ہرنائی سے تعلق رکھنے والے محمد حنیف ترین کے صاحبزادے محمد عارف ترین کوئٹہ میں سکول سے نکلے تھے لیکن اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوئے ہیں ،ایک صحافی کاکام اپنے علاقے کے مسائل کواجاگرکرناہے آج حنیف ترین کا اپنا بیٹا لاپتہ ہے اور وہ اپنے بیٹے کی تلاش میں کوئٹہ کی مٹی چھان رہاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت بلوچستان اور تمام متعلقہ ادارے محمد عارف کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ۔بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو،مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ سمیت دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ حنیف ترین کے بیٹے کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)